پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے مختلف اضلاع کے پارٹی رہنمائوں کے وفود کی ملاقات‘ تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

منگل 19 نومبر 2019 22:40

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں کے وفود نے ملاقات کیں، ملاقات کرنے والے پارٹی رہنمائوں نے سنٹرل پنجاب میں ہونے والی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ،اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کرپٹ مافیا نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں وزیراعظم عمران خان دن رات کوشاں ہیں، ملکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان نے شاہراہیں روک کر اپنی سیاست کا جنازہ نکال لیا ہے ،ملکی ترقی کے دشمن قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، کرپٹ مافیا کا گٹھ جوڑ قوم نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں پارٹی رہنمائوں سے تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔ملاقات کرنے والوں میں بریگیڈیر (ر)اسلم گھمن ، قصور سردار حسن علی خان ، انجینئر مبشر نواز ، چوہدری محمد اشفاق کمبوہ سمیت دیگر رہنماء و کارکنان شامل تھے ۔بعدازاں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مرکزی نائب صدر چوہدری اشفاق نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں