علی امتیاز وڑائچ اور سردار آصف نکئی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

منگل 19 نومبر 2019 22:40

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر علی امتیاز وڑائچ اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار آصف نکئی نے پارٹی رہنماء بلال دھول کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب سے علی امتیاز وڑائچ اور سردار آصف نکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقو م کی خدمت کرنے میں کوشاں ہے ، کرپٹ مافیا نے اپنے اپنے سیاہ دورحکومت میں عوام کا خون چوسا ۔انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، کرپٹ ٹولے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں