ْ پنجاب حکومت عوام کومعیاری ومحفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی پر عمل پیرا ہے‘جہانزیب خان کھچی

منگل 19 نومبر 2019 22:40

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کومعیاری،محفوظ اورآرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘ انٹرنیشنل ماڈلز سے استفادہ کرکے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں جدید اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں جس سے عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے عوامی وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنیو الے ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں تا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے سے عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس میسر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں