ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میںدرجہ چہارم کی بھرتی کے عمل کا آغاز، بھرتی کے شفاف عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘سید کرار حسین

منگل 19 نومبر 2019 22:40

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فیملی کلیم کی بنیاد پر درجہ چہارم کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔بھرتی کا عمل چیئرمین سلیکشن کمیٹی ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید کی زیرنگرانی اورایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرارحسین کے زیر انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سلیکشن کمیٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرارحسین، ممبران کمیٹی ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز فرقان بلال، ایس پی لیگل شیخ آصف اور ڈی ایس پی لائنز فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب قاصد،لانگری، سینٹری ورکر اور دھوبی کی خالی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویوز لیے گئے‘بھرتی کے عمل میں5 خواتین سمیت 87 امیدواروں نے ٹیسٹ اور انٹرویو میں حصہ لیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے اس موقع پر کہا کہ فیملی کلیم کے ذریعے بھرتی کا عمل پولیس ملازمین کی فیملی کی ویلفیئر کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کے شفاف عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں