سابقہ حکومتیں ملک میں مہنگائی میں اضافہ کی ذمہ دار ہیں،ملک کرامت علی کھوکھر

جمہوری حکومت کو گرانا اور گھر بھجوانا موجودہ حالات میں کسی صورت بھی ممکن نہیں،پی ٹی آئی ایم این اے کی گفتگو

بدھ 20 نومبر 2019 11:53

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کو گرانے اور گھر بھجوانے کی باتیں اور سازشیں کرنیوالے غیر آئینی اقدامات کا سوچ رہے ہیں جو موجودہ حالات میں کسی صورت بھی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قوت ورکرز ہیں جنہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی قیادت ایماندار اور مخلص ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار انسان ہیں اور اصلاحات کے ذریعے ملکی نظام میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ وزیر اعظم کے اقدامات کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ قومی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتیں ملک میں مہنگائی میں اضافہ کی ذمہ دار ہیں تاہم موجودہ حکومت مہنگائی ختم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں