متعلقہ ادارے صنعتی زونز کی سو فیصد آباد کاری یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوکر کا م کریں‘اسلم اقبال

بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے صنعت کاری کے عمل کو تیز کریں گے‘صوبائی وزیر صنعت کا اجلاس سے خطاب

بدھ 20 نومبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میںصنعتی زونز کی آباد کا ری ،نئے صنعتی زونز کا قیام ،محکمہ صنعت وتجارت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صنعت کا ری کے عمل کو تیزکرنے کیلئے اٹھاے گئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری صنعت وتجارت ،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈی جی انڈسٹریز ،پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کے حکام اور متعلقہ اداروں کے سنیئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی زونز میں انڈسٹری لگانے کیلئے حاصل کئے گئے پلاٹس پر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا ہوگا ۔متعلقہ ادارے صنعتی زونز کی سو فیصد آباد کاری یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوکر کام کریں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت اور کے خاتمے کیلئے صنعت کاری کے عمل کو تیز کریں گے۔فیکٹریوں میں نصب بوائلرز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے ۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔تمام منصوبوں اور پروگراموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں