صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری

بدھ 20 نومبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) محکمہ صنعت وتجارت کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روزکے دوران صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتوںکی مانیٹرنگ کے لئی9ہزار 495دکانوںپر چھاپے مارے ۔گرانفروشی کے حوالے سے 1849خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔247مقدمات درج ہوئے،224افراد گرفتار اور 34لاکھ64ہزار 750روپے جرمانے کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں