کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس

صحافی کالونی کے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کی منظوری

بدھ 20 نومبر 2019 19:15

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کے بورڈ ممبران کااجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال،سیکرٹری اطلاعات وثقافت،ممبران صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان،عظمیٰ کارداراور منان خان اور منیجنگ ڈائریکٹر جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن ارشد سعید ودیگر نے اجلاس میںشرکت کی جبکہ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے پنجاب جرنلسٹ ہائوسنگ فائونڈیشن اور صحافی کالونی کے ایف بلاک سے متعلقہ اہم امور پر بریفنگ دی۔

بورڈممبران نے ایف بلاک میں ترقیاتی کاموںکی منظوری دی‘ترقیاتی امور کی ذمہ داری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دی گئی ہے‘اجلاس میں صحافی کالونی کے ایف بلاک سے متعلقہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بورڈ ممبران نے زور دیا کہ صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایف بلا ک کے ترقیاتی امور کی مانیٹرنگ اور کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ٹاپ سپروائزر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جس کے ذمہ تمام امورکی نگرانی اور بروقت پایہ تکمیل کو یقینی بناناہو گا۔

بورڈ نے ایف بلاک کے پلاٹوں کے حوالے سے ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی منظوری دی جس کے مطابق 7مرلے کے پلاٹ کے لئے ترقیاتی اخراجات 7 لاکھ جبکہ 5مرلے کے ترقیاتی اخراجات 5لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر کرنل(ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ آئندہ کسی نئی سکیم یا نئے بلاک میں ترقیاتی اخراجات اسی وقت طے کئے جائیں گے جب اس منصوبے کا آغاز ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں