پنجاب حکومت نے 7افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

جمعرات 21 نومبر 2019 13:51

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پنجاب حکومت نے 7افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق احسان الحق ضیاء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر گڑھ ، محمد عمران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر ، عمران منیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ، محمد تسلیم اختر رئوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر، محمداشرف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ،منورحسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ اورحسین عباس مزمل کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے تبدیل کر کے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں