تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال 14 دسمبرکو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی

الخدمت رضاکار پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد کی گئی

جمعرات 21 نومبر 2019 17:14

تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال 14 دسمبرکو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) الخدمت فاوٴنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں الخدمت فاوٴنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد،جنرل مینجر ماس میڈیا ڈیپارٹمنٹ عمیر ادریس، سینئر مینجر شعیب احمد ہاشمی،انچارج الخدمت رضاکار پروگرام سعد مرتضیٰ اورمختلف یوتھ سوسائیٹیز کے ممبران سمیت لاہور کی مختلف جامعات سے الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیتا کاٹ کر تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مینجر ماس میڈیا ڈیپارٹمنٹ شعیب احمد ہاشمی نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو یوتھ گیدرنگ کے ایجنڈے اوراس میں انھیں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بتایا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے بتایا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن کے وولنٹیرمینجمنٹ پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال 14 دسمبرکو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ یوتھ گیدرنگ مختلف سیشنز پر مشتمل ہوگی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات ، وائس چانسلرز،نامور موٹیویشنل اسپیکرز،معروف سیاسی و سماجی شخصیات اورمیڈیا پرسنزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے ایسی شخصیات جنھوں نے خدمت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت اورضرورت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں