لاہور،کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، 7 افراد زخمی

جمعرات 21 نومبر 2019 19:00

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ بائو سمے کی گھاٹی کے قریب واقع کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،ْ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ْ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹر نے سخت جدوجہد کے بعد آگ کے نتیجہ میں جھلسنے والے سات زخمیوں جن میں 42 سالہ ذوالفقار ،ْ 26 سالہ تصور ،ْ 22 سالہ احمد ،ْ 18 سالہ مزمل ،ْ 28 سالہ قاسم ،ْ 24 سالہ ندیم ،ْ 19 سالہ طیب کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو 1122 نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ،ْ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں