صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل کی محنت رنگ لے آئی،پنجاب اسمبلی نے محکمہ محنت و انسانی وسائل کے پیش کردہ تین بڑے بلز منظورکرلئے

جمعرات 21 نومبر 2019 19:00

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان کی محنت رنگ لے آئی۔پنجاب اسمبلی نے محکمہ محنت و انسانی وسائل کے پیش کردہ تین بڑے بلز پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزترمیمی بل، پنجاب ورکرزویلفئیرفنڈبل اورپنجاب مینیمم ویجزبل منظورکرلئے ہیں۔ورکرزپرافٹ پارٹیسیپیشن بل بھی سٹینڈنگ کمیٹی کومنظوری کیلئے بھجوادیاگیاہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل پنجاب کیلئے تاریخی دن ہے۔ تینوں بلزکی تیاری سے منظوری تک صوبائی سیکرٹری لیبرسارہ اسلم اورکمشنرپیسی ثاقب منان نے کلیدی کرداراداکیا۔پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزترمیمی بل کی منظوری کے بعدملازمین کے کئی مسائل حل ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب ورکرزویلفئیرفنڈبل کی منظوری سے کارکنان کی فلاح وبہبودکیلئے وفاق کی محتاجی ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے۔

پنجاب مینیمم ویجزبل کی منظوری کے بعدمزدوروں کی اجرت کی تخصیص میں بے پناہ مددحاصل ہوگی۔ انصرمجیدخان نے کہا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل نے گذشتہ ایک سال کے دوران مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اوران کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے ریکارڈقانون سازی کی ہے۔ مزدوروں کی فلاح وبہبودکیلئے تمام افسران بے حدخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آج ہماری عزت مزدورکی عزت سے جڑی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے مزدورطبقہ کیلئے مزیدآسانیاں پیداکرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ تینوں بلزکی تیاری سے منظوری تک بنیادی کرداراداکرنے پرصوبائی سیکرٹری لیبرسارہ اسلم اورکمشنرپیسی ثاقب منان کوشاباش اورخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں