ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا تھانہ شمالی چھاونی کا دورہ

جمعرات 21 نومبر 2019 21:15

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کے سپیشل انیشیٹو منصوبہ کے تحت لاہور کے منتخب کردہ 5 تھانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔منتخب کردہ تھانوں کے فرنٹ پورشن کو پبلک ڈیلنگ کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔منصوبہ کے ابتدائی مرحلے میں تھانہ شمالی چھاونی میں کام تیزی سے جاری ہے۔

سپیشل انیشیٹو منصوبہ کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے جمعرات کے روز پولیس سٹیشن تھانہ شمالی چھائونی کا دورہ کیا ۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید،ایس پی کینٹ محمد فرقان بلال،ڈی ایس پی تھانہ شمالی چھائونی ملک ظفر جاوید،ڈی ایس پی باغبانپورہ محمد ابراہیم،ایڈیشنل ایس ایچ او مظہر الحسن و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کوجاری تعمیراتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اشفاق خان نے متعلقہ افسران کو تزنین و آرائش اور الیکٹرک ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ تھانوں کے عقبی حصے صرف تھانوں کے انٹرنل امور کی انجام دہی کے لِئے مخصوص ہونگے۔فرنٹ حصہ میں ایس ایچ او روم،فرنٹ ڈیسک،ویٹنگ روم،کاونٹر روم، ملاقاتی کمرے،ڈیوٹی روم، انویسٹی گیشن روم اور انکوائری رومز وغیرہ شامل ہیں۔

تھانہ کے عقبی حصے میں محرر آفس، اے ایس آئی آفس، تفتیشی کمرہ، حوالات اور دیگر دفاتر شامل ہیں۔دونوں پورشنز کے عملے کا ایک دوسرے کے دفتری امور میں براہ راست عمل دخل نہیں ہوگا۔تھانہ شمالی چھاونی میں منصوبے کا سول ورک مکمل جبکہ الیکٹرک ورک کی تکمیل تیزی سے جاری ہے۔آئی جی پنجاب سپیشل انیشیٹو منصوبہ میں تھانہ ڈیفنس بی،راوی روڈ،کاہنہ اورتھانہ رائے ونڈ بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں