راوی کیمپس پتو کی میں ماہی پرو ری کا عا لمی دن شاندار طریقے سے منا یا گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 21:15

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے ڈیپار ٹمنٹ آف فشر ی اینڈ ایکوا کلچر نے گذ شتہ روز راوی کیمپس پتو کی میں ما ہی پرو ری کا عا لمی دن انتہا ئی جو ش و خروش کے ساتھ منا یا ۔د ن کی منا سبت سے واک ،جال ڈال کر مچھلی پکڑنے، مچھلی گوشت سے مصنو عات کی کوکنگ اور ما ڈل بنا نے کے مقا بلو ں اور سیمینار کا ا نعقاد بھی کیا گیا جس کا مقصد پا کستا ن میں ما ہی پر وری کے فر وغ کو اُ جا گر کر ناتھا۔

دریں اثنا یو نیورسٹی آف ایجو کیشن کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے راوی کیمپس پتو کی سی بلاک میں فش پرا سیسنگ یونٹ کا افتتا ح بھی کیا اور اسکے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود دور حا ضر کی جدید سہو لیا ت کا جا ئزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

پرا سیسنگ یونٹ ، کو لٹی اشورنس لیب، میٹنگ روم ، فنژڈ پرا ڈکٹس روم، سٹور روم ، ڈی سکیلنگ، کلیننگ اور ویلیو ایڈیشن لیب پر مشتمل ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر پا شا نے کہا کہ پاکستان میں فشر ی سیکٹر کی تر قی کے لیئے ضروری ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ایک جگہ ملکر بیٹھیں اور آپس میںایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجر بات، مسا ئل، جدید نا لج ، ٹیکنا لو جی شیئر کر یں اور ایک دوسرے کے تجر بات سے زیا دہ سے زیا دہ مستفید ہوں۔اُ نہو ں نے کہا کہ فشر ی سیکٹر پاکستان میں وہ واحد سیکٹر ہے جس میں طلبہ کے لیئے نوکریاں کر نے کے بے پنا ہ موا قع مو جود ہیں اورویٹر نری یونیورسٹی کی طلبہ فشری انڈسٹری کی ترقی میںاپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اُنہو ں نے مچھلی گوشت سے نئی ڈشیز بنا نے اور سردیو ں کی بجا ئے سارا سال مچھلی کھا نے کے ٹرینڈ کوعام کرنے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ما ہی پر ور ی کی اہمیت با رے بیا ن کر تے ہو ئے کہا کہ دیگر شعبو ں کی طر ح پاکستان میں فشر ی سیکٹر تیز ی سے تر قی کر رہا ہے ۔ قبل ازیں آ گا ہی واک کا انعقاد ہوا جس کی قیا دت یو نیورسٹی آف ایجو کیشن کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹرحبیب الر حمن، چیر مین ڈیپا ر ٹمنٹ آ ف فشر یز اینڈ ایکوا کلچر ڈا کٹر نو رخا ن، ڈین کے علا وہ فش فا ر مر ز ،فش فیڈ انڈ سٹری سے نما ئند گان ،ڈین فیکلٹی آف لا ئیو سٹاک پرو ڈکشن ایند ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر انجم خلیق، فکلٹی ممبرا ن ، طلبہ، سٹیک ہولڈرز، فش انڈسٹریو ن سے نما ئندگان اور پرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔

سیمینار کے اختتام پر پرو فیسر پا شا نے کوکنگ اور ما ڈل بنا نے کے مقا بلو ں میں جیتنے والے طلبہ کے درمیان انعا می اسناد بھی تقسیم کیں۔بعد ازیں سیمینار میں ماہر ین نے فشر ی سیکٹر کی تر قی کے حوا لے سے نئے اقدام، ان پا ئو نڈ ریس وے سسٹم،جھینگا کلچر کے مستقبل میںکامیا بی کے امکا نات، فش فارمنگ میں پیش آّ نے والی مشکلات، ایکو کلچر کی کامیاب کہا نی اور بنگلا دیشی کیس سٹڈی،فش فارمنگ میں ایکوا فیڈ کا کردار اور مچھلیو ںکی خوراک میں مینجمنٹ سے متعلقہ مختلف پہلو ئوں پر شر کا کو معلو ماتی لیکچر ز دئیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں