محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات

جمعہ 22 نومبر 2019 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ عوا م کو سموگ جیسی صورتحال سے نمٹنے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سموگ ایکشن پلان کے تحت تمام متعلقہ محکمہ جات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے تاہم عوام سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ بھیجیں،صاف پانی کا استعمال زیادہ کریں اور اپنی خوراک میں گوشت کی بجائے سبزیوں کا استعمال بڑھائیں ۔

موٹر سائیکل سوار حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کے ساتھ این 99گریڈ کا ماسک ضرور پہنیں اوردوران سفرگاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔محکمہ ماحولیات کا مزید کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول پانے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں