یقین ہوگیا عمران خان ذہنی مریض ہیں،مریم اورنگزیب

تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے، دنیا سن رہی ہوتی ہے، بیان

جمعہ 22 نومبر 2019 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج تقریر کے بعد یقین ہوگیا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں، تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے، دنیا سن رہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ منڈیلا جیسے عظیم شخص کو اپنے مخالف سے ملا رہے ہیں، یہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو منڈیلا جیسے عظیم لیڈر سے ملایا جائے۔لیگی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں