نواز شریف کی بیماری پر وزیر اعظم کا تمسخر اڑانا انتہائی قابل مذمت ہے‘آصف کرمانی

جمعہ 22 نومبر 2019 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری پر وزیر اعظم کا تمسخر اڑانا انتہائی قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑا کر وزیراعظم نے ریاست مدینہ بنانے کے اپنے دعوے کی نفی کر دی۔وزیر اعظم نے میڈیکل بورڈ اور شوکت خانم کے ماہر ڈاکٹرز کی سفارشات کا مذاق اڑایا ۔عمران خان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے کی بجائے چیف جسٹس کھوسہ صاحب کے گذشتہ روز کے ارشادات کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں