شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم نثار احمد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع

جمعہ 22 نومبر 2019 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) احتساب عدالت نے شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم نثار احمد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کرتے ہوئے 6دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا ۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم نثار احمد سابق وزیر اعلی محمد شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ،ملزم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب تھا ،ملزم شریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرتا تھا۔

نیب نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات درکار ہیں اس لئے جسمانی ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں