طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

جمعہ 22 نومبر 2019 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) حرمین پبلک سکول‘ بھوئے آصل تحصیل پتوکی ضلع قصور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ٹیولپ یونائیٹڈ سکول مراکہ ملتان روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے پنجاب کمپیوٹر کالج‘ گڑھی شاہو چوک‘لاہور‘مدرسہ جمال القرآن‘ چوبچہ سٹاپ‘ مصطفی آباد‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 272تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں