ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 گینگز گرفتار،5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد

جمعہ 22 نومبر 2019 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث258ملزمان گرفتار کر لئے،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث04 گینگز گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا، ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران19 ملزمان کے قبضہ سی18پسٹلز، 01 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران37ملزمان کے قبضہ سی24کلوگرام سے زائدچرس اور569 لیٹر شراب برآمد کی گئی،ڈکیتی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 11 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوبھی حراست میں لیا گیا،ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ ،پرائس کنٹرول اورلائوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر173 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں