جمہوریت کی حفاظت کیلئے جیالوں نے بہت کچھ کھویا ہے: عزیز الرحمن چن

جمعہ 22 نومبر 2019 20:33

جمہوریت کی حفاظت کیلئے جیالوں نے بہت کچھ کھویا ہے: عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس بہترین انداز میں منائے گی۔ یوم تاسیس کا دن صرف پیپلز پارٹی کے لیے اہم نہیں بلکہ اس جماعت نے پاکستانی عوام کو جمہوریت کا تصور اور نظریہ دیا ہے۔ قائد اعظم نے کہا تھا پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت ہوگی لیکن بدقسمتی سے آمریت نے پارلیمانی جمہوریت کو سبوتاژ کر دیا۔

جمہوریت کی حفاظت کے لیے جیالے کارکنوں نے بہت کچھ کھویا ہے، جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پھانسی کے پھندے پر چڑے، کوڑے کھائے، جیلیں کاٹیں، جمہوری نظام کی بالادستی کے دشمنوں نے بھٹو خاندان کو شہید کیا لیکن جیالوں نے اس جمہوری نظام کی مشعل کو بھجنے نہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یوم تاسیس میں ہمیں اپنے قائدین و رہنمائوں کی کمی کا افسوس اور درد ہوتا ہے لیکن یہ دن قیادت کی بہادر اور باصبر شخصیت کو بھی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سالمیت کی سیاست کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کے ساتھ بڑی مثال قائم کی۔

اب ان کے بچے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری عوام کی خدمت اور پی پی پی کے جھنڈے کو بلند رکھتے ہوئے اپنی والدہ اور نانا کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں