پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کو بیسک ریکروٹ کلاس کورس کروانے کے فیصلہ

جمعہ 22 نومبر 2019 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کو بیسک ریکروٹ کلاس کورس کروانے کے فیصلہ کرلیاگیا ۔ بیسک ریکروٹ کلاس کورس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار بانوے امیدوار شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

کورس پولیس ٹریننگ کالج ملتان ، پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد اور پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں کروایا جائے گا ۔ کورس کا آغاز 25 نومبر سے ہو گا ۔ ڈی آئی جی ٹریننگ سلیمان سلطان رانا نے مراسلہ جاری کر دیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹ کئے گئے تمام کانسٹیبلز 24 نومبر کو متعلقہ پولیس ٹریننگ کالجز میں پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں