ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی‘13 عمارتیں مسمار‘ 1 سربمہر

جمعہ 22 نومبر 2019 20:36

ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی‘13 عمارتیں مسمار‘ 1 سربمہر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پرٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے علامہ اقبال ٹائون اور جوہر ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کی13عمارتیں مسمار اور ایک سربمہر کر دی۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر29راوی بلاک علامہ اقبال ٹائون پر غیر قانونی زیر تعمیر چھ دکانیں مسمار کر دی گئیں،غیر قانونی تعمیر اور اضافہ کرنے کی وجہ سے پلاٹ نمبر143راوی بلاک علامہ اقبال ٹائون پر تعمیر شدہ عمارت سربمہرکر دی گئی،پلاٹ نمبر62 بلاک بی جوہر ٹائون پر زیر تعمیر کمرشل عمارت مسمار کردی گئی ،پلاٹ نمبر34سوک سنٹر جوہر ٹائون کی سیڑھیوں پر غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی گئی،پلاٹ نمبر28سوک سنٹر جوہر ٹائون پر تجاوزات اور ریسٹورنٹ کے لئے نصب شدہ محرابیں مسمار کر دی گئیں،جگاور چوک جوہر ٹائون کے قریب رحمان ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی زیر تعمیر سٹور مسمار کر دیا گیا،اس کے علاوہ سمن زار سکیم میں تین دکانوں کے غیر قانونی شٹر بھی مسمار کر دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں