الحمرا کے مقبول ترین سلسلے ’’کچھ یادیں ، کچھ باتیں‘‘ کی تیسری نشست کا انعقاد

وراثت کا قانون 14سو سال قبل قران میں آیا،صوفیایہ کرام نے اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: ناصرہ اقبال ۳یہ آئین اور قانون کو سمجھنے والی نڈر اور جرت مند خاتون میرے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں: منیزہ ہاشمی نوجوان ان عظیم لوگوں کے تجربات سے اپنی زندگی کے لئے راہنمائی لے سکتے ہیںجن کو ’’کچھ یادیں، کچھ باتیں‘‘میں مدعو کیا جاتا ہے : اطہر علی خان

جمعہ 22 نومبر 2019 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کا تحفظ خود کرنا ہوگا،کسی عورت کا حصہ اسکا کوئی رشتہ دار غضب نہیں کر سکتا،وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لئے جرت مند کا مظاہر ہ کریں اس حوالے سے معاشرہ میں شعور بیدار کرنا ہوگا، وراثت کا قانون 14سو سال قبل قران میں آیا،صوفیایہ کرام نے اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا، اپنے وطن کی مضبوطی و سربلند ی اور اسکی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے ہمیں نہایت خلوص ،ایمانیداری اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر نبھانا ہوگا،ہم اپنے عظیم قائدین کی فکر اور سوچ سے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بات الحمرا آرٹس کونسل کی ماہانہ ادبی و ثقافتی نشست ’’کچھ یادیں ، کچھ باتیں ‘‘ میں عدلیہ میں اعلی خدمات سرانجام دینے والی ناصرہ اقبال نے اپنی زندگی کے سفر، بچپن کے شب وروز،تعلیمی دور،فنی کیئریر،عملی میدان کی جدوجہد کے اتار چڑھائو کو حاضرین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

نشست میں وراثت ، گھریلو تشدد ، حراسگی و دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو ہوء ۔

چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ جسٹس ناصرہ جاوید اقبال نے خواتین کے حقوق کے لئے نہ صرف قانون بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ان کو پاس کروانے کے لئے بھی جدو جہد کی،یہ آئین اور قانون کو سمجھنے والی نڈر اور جرت مند خاتون میرے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہاکہ ان عظیم لوگوں کی زندگیوں کے روشن نقوش آج کی نوجوان نسل تک پہچانا اہم ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ملک وقوم کی سربلندی کے لئے وقف کئے رکھی،نوجوان ان عظیم لوگوں کے تجربات سے اپنی زندگی کے لئے راہنمائی لے سکتے ہیںجن کو ’’کچھ یادیں، کچھ باتیں‘‘میں مدعو کیا جاتا ہے۔

’’کچھ یادیں ، کچھ باتیں‘‘ الحمرا کا ایک باقاعدہ ادبی و ثقافتی سلسلہ ہے ،یہ اقدام چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کی اس سوچ کا عکاس ہے جس میں وہ نوجوانوں کو ان لوگوں کے تجربات سے مستفید ہوتا دیکھنے کی خواہش مند ہیںجنہوں نے اپنی زندگیاں ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر وقف کر دیں۔اس سلسلے کی پہلی نشست میں نامور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کو مدعو کیا گیا جبکہ دوسرے پروگرام میں حاضرین سیاحت کی دنیا میں اہم حوالہ رکھنے والے سفر نامہ نگار، ادیب و دانشور مستنصر حسین تارڑ کے مشاہدات سے فیض یاب ہوئے۔کچھ یادیں ،کچھ باتیں کی مارڈیٹر سمیرا خلیل نے نشست کو احسن انداز سے آگے بڑھایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں