ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری

جمعہ 22 نومبر 2019 21:01

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل ہر سطح پر ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔لاہور کے شہریوں کو تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے فرنٹ ڈیسک کے علاوہ اب پولیس خدمت مراکز پر بھی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا کہ ہمارے لئے ہر سائل وی وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے،داد رسی اولین ترجیح ہے۔ پولیس افسران واہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ امن وامان کے قیام اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوزباقاعدگی سے روزانہ سہ پہر03 بجے تا05 بجے شام تک اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں