جے آئی یوتھ نوجوانوںمیں مایوسی کے خاتمے کیلئے بھرپور عوامی مہم چلائے گی،زبیر گوندل

جمعہ 22 نومبر 2019 21:11

ٓ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر گوندل نے کہا ہے کہ مہنگائی ، بے روزگاری اور ظالمانہ ٹیکسوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔بے روزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں بے حد اضافہ گیا ہے ۔نوجوان بے راہ روی کا شکار ہیں۔جے آئی یوتھ نوجوانوںمیں مایوسی کے خاتمے کیلئے بھرپور عوامی مہم چلائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںجے آئی یوتھ کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں مشاورت کے بعد اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں، اہداف دیے جاچکے ہیں۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل نے کی، جبکہ سیکرٹری جنرل میاں عبدالسلام وٹو، مرکزی نائب صدور میاں عثمان جاوید، یوسف خٹک، عرفان حیدر، صوبائی صدور شاہد نوید ملک، اویس اسلم مرزا، فرہاد گل، نورالدین غلزئی، صدیق الرحمان پراچہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید رزاقی،ڈپٹی سیکرٹریز شاہد نعیم رند، مطیع اللہ بلوچ،جبکہ ضلعی صدور و دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کشمیر کی تاززہ ترین صورت حال پر حکومتی بے حسی کا بغور جائزہ لیا گیا، گزشتہ عوامی مہمات میں جے آئی یوتھ کے کردار کو سراہا گیا۔ کونسل میں کشمیر کے حوالے سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کسی بھی قیمت پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے۔ اس اہم اجلاس میں جے آئی یوتھ پاکستان کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور آئندہ کی پلاننگ پر مشاورت بھی کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایات کی روشنی میں جے آئی یوتھ کھیلوں کے میدان آباد کررہی ہے، منشیات سے پاک پاکستان کے لیے سرگرم عمل ہیں، ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کا نعرہ لیے جے آئی یوتھ جہاں ظلم ہوتا ہے وہاں مظلوم کی داد رسی کرتی ہے اور اس کی ہم آواز بنتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں