لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں، عظمیٰ بخاری

جمعہ 22 نومبر 2019 23:30

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں، ،وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرائس کنٹرول پر ایوان میں خطاب کررہی تھیں،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ،دو سولوگوں نے جو معاشی ویژن تیار کیا وہ لنگر خانے پر آکر ختم ہو گیا ہے،لنگر خانے بنانا حکومت کا کام نہیں،ٹرسٹ اور این جی او بناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی چیرٹی یا این جی او کا ادارہ نہیں ، بائیس کروڑ عوام کا ملک چلارہے ہیں،اس ملک میں لنگر خانوں کی نہیں ،کارخانوں کی ضرورت ہے،قوم کو مرغیوں اور کٹوں کی نہیں ،روزگار کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے سال میں چھ لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول ایپ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں