ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر نگرانی شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پرجنرل ہولڈ اًپ، فلیگ مارچزاور سنیپ چیکنگ جاری

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:15

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیرِ نگرانی شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اًپ، سنیپ چیکنگ اور فلیگ مارچز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزودیگرپولیس افسران فیلڈ میں موجودرہے۔

اشفاق خان نے ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو ٹیموں کے جوانوں کو موثر گشت اور شہریوں کے ساتھ بہتر طرز عمل کے حوالے سے آن جاب تربیت دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ تمام ڈویڑنز میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لئے لاہور پولیس متحرک ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرتعینات پولیس افسران واہلکارہر گاڑی کی چیکنگ یقینی بنائیں اور دورانِ ڈیوٹی الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔دورانِ سنیپ چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چاک و چوبند ہے۔اشفاق خان نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سنیپ چیکنگ،سرچ آپریشنز،جنرل ہولڈ اًپ اور فلیگ مارچزباقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمد اجمل اورایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک کی قیادت میں فلیگ مارچزکئے گئے۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یواورڈویڑن کے تھانوں کے پولیس جوانوں سمیت ریسکیو1122 کی گاڑیاں بھی فلیگ مارچ میں شامل تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں