خواتین پر تشدد کر نیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ‘ بیگم پروین سرور

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:10

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کر نیوالے کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے ‘ہم نے خواتین کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ اس سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا ‘ کوئی شک نہیں کہ پڑھی لکھی بااختیارلڑ کیاں روشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔

وہ جمعرات کے روزپاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرلاہور میں ’’بچیوں پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے 16روزہ مہم ‘‘کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم ‘تحر یک انصاف کی ایم پی اے سعدیہ سہیل‘چیئر پر سن کالجز ندیمہ ظفر ‘ایگزیکٹو ممبر پنجاب گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن نگہت ارشد ‘کوارڈی نیٹر پنجاب گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن سلمی سجاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقر یب سے خطاب کے دوران گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر پروین سرورنے کہا کہ گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن لاہور سمیت پورے پنجاب میں طالبات کو بھر پور ٹر یننگ دے رہی ہیں اور اس بات میں کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے کہ پڑھی لکھی بااختیار لڑکیاں روشن پاکستان کی ضمانت ہیں اور اگر ہم نے اپنے ملک اور معاشر ے کو مضبوط بنانا ہے تواس کیلئے سب سے پہلے خواتین کو مضبوط بنانا ہے ۔

صوبا ئی وزیر اعجا ز عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں لڑکیوں کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، ہر مذہب خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا درس دیتا ہے، ہم سب کو خواتین کو مضبوط بنانے کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردارادا کر نا ہوگا ۔ تحر یک انصاف کی ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ گرلز گائیڈ آپ کی اس قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار لاتی ہے، ایک لڑکی تربیت معاشرے کی تربیت کے برابر ہے، معاشرے میں ہونے والے تمام جرائم ذہنی صحت کی کمزوری کے باعث ہوتی ہے تعلیم ہافتہ سمجھدار خاتون بچوں کی صحت مند پرورش کرتی ہیں جب معاشرے کی آبیاری میں پڑھی لکھی خواتین کا کردار نہیں ہوگا تو معاشرہ مضبوط نہیں ہوسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں