کامران بارہ دری کی شان و شوکت بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:12

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کامران کی بارہ دری کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر مدثر اعجاز ، ایم ڈی ٹورازم ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون 4 محمد تحسین ، پبلک ریلیشن آفیسر نادیہ طفیل سمیت دیگرافسران موجود تھے،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے بارہ دری کی تزئین و آرائش کے حوالے سے افسران سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں پرانی خوبصورت یادگار کامران کی بارہ دری کی شان و شوکت واپس بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے،بارہ دری کو گریٹر اقبال پارک کی طرح’پکنک سپاٹ‘ اور ’ٹورسٹ سپاٹ‘ بنانے کیلئے پلان تیار کر لیا ہے، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا کہ کامران بارہ دری میں مزید لائٹنگ، فوارے ، درختوں اور پودوں کی تنصیب کا کام جلد شروع کیا جائے گا، بادرہ دری پر آنے اور جانے کے راستوں کی تزئین و آرائش اور سکیورٹی انتظامات جلد مکمل کر لے جائیں گے،بارہ دری کے ارد گرد موجود خانہ بدوش کی بستیاں اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں