ایڈ ایشیا کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان ایک دفعہ پھرمثبت خبروںمیں آ گیا ہے، پاکستان اپنی ثقافت کے حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے،ایسے پروگرامز ہونے چاہئیں

سینٹر آف گلوبل اینڈ اسٹرٹیجک سٹڈی کے صدر میجر جنرل (ر)سید خالد محمود اور چیئرمین ا

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:12

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سینٹر آف گلوبل اینڈ اسٹرٹیجک سٹڈی کے صدر میجر جنرل (ر)سید خالد محمود،چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان نے کہا ہے کہ ایڈایشیاء کے کامیاب انعقاد سے پاکستان ایک دفعہ پھرمثبت خبروں میں آگیا ہے۔پاکستان کا صحیح چہرہ میڈیا کے ذریعے دنیا کو دکھانے کا موقع ملا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایڈ ایشیاکانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کررہے تھے۔شرکاء نے کہا کہ ایڈایشیا کانفرنس میں ایشیاء کی نامور ایڈورٹائزنگ کمیونیکشن انجنسیز نے شرکت کی جو ایک بڑی کاوش ہے۔ سیدخالد محمود نے کہا اب ترقی پذیرممالک بھی ڈیجیٹل کمیونیکشن کی جانب گامزن ہیں جبکہ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان اپنی ثقافت کے حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس طرح کے پروگرامز سے ہمیں اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں