لاہور ہائیکورٹ نے اڑیال کے شکار کا لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے اڑیال کے شکار کا لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، درخواست گزار ہاشم اسامہ خان نے دائر درخواست میں اڑیال کے شکار کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، دوران سماعت وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا ء نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا اور نشاندہی کی کہ کسی شکار کا لائسنس دینا یا نہ دینا حکومت کی پالیسی کا حصہ ہوتا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہریوں پر اڑیال کا شکار کھیلنے پر پابندی لگا نے کاکوئی جواز نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اڑیال کے شکار پر پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں