لاہور ہائی کورٹ کی مقامی عدالت سے اقدام قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج

مقدمہ کے مدعی نے ملزم کے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ کی مقامی عدالت سے اقدام قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر مقدمہ کے مدعی نے ملزم کے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ،مدعی پارٹی نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی جس کیو جہ سے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فریقین کے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ملزم کے خلاف تھانہ ساندہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا۔عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے احاطہ عدالت سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم احاطہ عدالت میں موجود مدعی پارٹی نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی اور اسے دبوچ لیا جبکہ ملزم کے لواحقین ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کرتے رہے جس کی وجہ سے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیااور لڑائی جھگڑا کرنے والا افراد کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں