ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کی طرف سے صوفیا اور خدمت خلق کے موضوع پر سیمینار

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کی طرف سے صوفیا اور خدمت خلق کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سیمینار میں جناب قاسم علی شاہ، ڈاکٹر طارق شریف پیرزادہ اور ڈاکٹر صغرا صدف نے برصغیر خصوصاً پنجاب میں صوفیا کرام کی خدمت خلق کے حوالے سے بھرپور گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگی کو صوفیا کے عمل سے جوڑ کر معاشرے میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ صوفیا نے کبھی ذات پات اور عقائد کی بنیاد پر خلقت میں تے تمیز نہیں کی۔ تصوف کی اساس میں تمام مذاہب کی سچائیاں شامل ہیں۔ مگر اس کا آغاز غار حرا سے ہوتا ہے۔ صدر وجدان نبیل نجم نے نظامت کی۔ صوفی گلوکارہ شبانہ عباس نے عارفانہ کلام پیش کرکے ڈھیروں داد سمیٹی۔ عرفان اور سلوک سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص نے اس محفل میں بھرپور شرکت کر کے اسے یادگار بنادیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں