ایڈ ایشیا کا 30برسوں بعد لاہور میں کامیاب انعقاد خوش آئند ہے، دنیا سرمایہ کاری کرنے پاکستان آنا چاہتی ہے، پاکستان کی لوکل ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے بیرون ممالک کی ایجنسیوں سے رابطے بڑھ رہے ہیں

سینیٹر فیصل جاوید خان کی کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:38

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیز ایک پاور فل انڈسٹری ہے۔ایڈ ایشیا کا 30سالوں بعد لاہور میں کامیاب انعقاد خوش آئند ہے جس پر اس کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوں۔ایڈایشیا کے پلیٹ فارم سے ملکی و بین الاقوامی ایجنسیز کے میڈیا کمیونیکشن ایکسپرٹ ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہوئے ہیں جس کے پورے خطے میںاثرات مرتب ہونگے۔

ایڈایشیا کانفرنس کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا حقیقی چہرہ یہ جارہاہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور یہاں پرسرمایہ کاری کے بہترین مواقعے موجود ہیں۔وہ کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایڈ ایشیا کے پلیٹ فارم سے اندرون وبیرون ممالک کی نامور ایجنسیز اکٹھی ہوئی ہیں جس سے پاکستان کا دنیا میں سافٹ امیج دکھانے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈ ورٹائزنگ،مارکیٹنگ سمیت دیگر شعبوں میںسرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔پاکستان کی لوکل ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے بیرون ممالک کی ایجنسیوں سے رابطے بڑھ رہے ہیں اور یہی ایک نیا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈ ایشیا کا 30برسوں بعد دوبارہ انعقاد ایک بہت اچھا اقدام ہے ،اب شمالی علاقہ جات سمیت دیگر علاقوں میں بھی فورم کرائے جائیںگے۔

پاکستان کے پاس بہت سے خوبصورت علاقے موجودہیں جہاں پرٹورازم کے وسیع مواقعے بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے دنیا سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان آنا چاہتی ہے۔ایڈایشیا جیسے پروگراموں میںشمولیت کے بعدجب غیر ملکی مندوبین واپس اپنے ملکوں میں جاتے ہیں تو یہی لوگ پاکستان کے سفیر بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںملک مثبت سمت پر گامزن ہے اور پاکستان ٹورازم انڈسٹری بھی ترقی کی منازل طے کررہی ہے اور اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں