شادانی دربار حیات پتافی کی تقریبات کیلیے پاکستان آئے ہندو یاتری 10روز یاترا مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:38

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) شادانی دربار حیات پتافی کی تقریبات لیے پاکستان آئے ہندو یاتری 10روز یاترا مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ ہو گئے ،ہندو جتھہ کے رہنماء یوڈشٹر لال کی چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد سے ملاقات ،واہگہ بارڈر پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس نے پھولوں کے گلدستے اور خصوصی تحائف کے ہمراہ الوداع کیا ۔

ہندو یاتریوں کے پاکستان کی ترقی،امن و خوشحالی اور محبت کے خصوصی پیغامات۔بورڈ ترجمان کے مطابق بھارت سے آئے 51رکنی ہندو یاتریوں کا وفد شادانی دربار حیات پتافی میں یا ترا مکمل ہونے کے بعد لاہور آمد، وفد کے رہنماء یودھشٹر لال نے چیئرمین بورڈ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے خدمات ،یاتریوں کی مہمان نوازی اور خصوصی طور پر ہندو مذہب کی قدیمی عبادت گاہو ں کی بحالی و تزئین آرائش پر شکریہ ادا کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ جتھہ کے ہمرا آنے والے سب یاتریوں کو یہاں پاکستان میں سیکورٹی سمیت رہائش سفر ، میڈیکل کی سہولیات میسر تھیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ طارق وزیر و دیگر افسران و ہندو رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے ۔چیئرمین بورڈ ۔ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ہم بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریو ں کی مہمان نوازی کے لیے بہترین انتظام کرتے ہیں جو کہ ہمارا مذہبی و آئینی فریضہ بھی ہے ،پاکستان میں موجود اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین آرائش اور تعمیراتی کے ذریعے انکی اصل شکل میں بحال کیا گیا ہے ۔

دریں اثناء واہگہ بارڈر کے راستے واپس جانے والے ہندو وفد نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیار اور محبت کے خصوص پیغام دیے ۔یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے اورہمیں تمام تر سہولیات میسر تھیںجس پر ہم حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا خصوصی طور پر شکر گزار ہیںہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت روانہ ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں