منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیرِاہتمام سیرت النبی کانفرنس ہفتہ کو ہو گی

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:38

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس 7دسمبر 2019ء بروز ہفتہ جوہر ٹا ون میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نورین علوی نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نے تنظیمی عہدیداران کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے خواتین کو گھر گھر جاکر شرکت کی دعوت دے رہی ہیں۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 2ہزار سے زائد خواتین شرکت کرینگی۔ خواتین صوبائی وزراء ،شعبہ تعلیم سے وابستہ خواتین کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلو علی النبی کا روحانی اجتماع ہفتہ7دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا،نا ظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، جواد حامد،علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل،علامہ محمد لطیف مدنی سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قرآت و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں