ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈینیٹر کے لیے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈینیٹر کے لیے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں شرکاء کو روٹین امیونائزیشن کوریج بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ خفاظتی ٹیکے بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فیلڈ افسران کو چاہیے کہ والدین کو اپنے بچوں کو خفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کے لیے آگہی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایسے اضلاع جہاں امیونائزیشن کوریج کم ہے وہاں زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ویکسینیشن کوریج بہتر بنانے کے لیے سرویلنس کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر سعید نے کہا کہ امیونائزیشن کوریج بہتر بنانے کے لیے عملہ کی استعداد کار بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے اس مقصد کے لیے وقتا فوقتا ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں