بسوں کوہائبرڈ یا الیکٹرک پرمنتقل کرنے کا حکومتی فیصلہ مستحسن ہے، مومنہ وحید

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:08

بسوں کوہائبرڈ یا الیکٹرک پرمنتقل کرنے کا حکومتی فیصلہ مستحسن ہے، مومنہ وحید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور میں بسوں کوہائبرڈ یا الیکٹرک پرمنتقل کرنے کے حکومتی فیصلے کوسراہتا ہے ، حکومت کے اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میںمدد ملے گی اس کے علاوہ یہ ایوان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے لاہور میں60 ہزار کنال اراضی پر جنگل لگانے کے حکومتی فیصلے کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ پنجاب میں بالعمو م اورلاہور میں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں او ر ان تاریخی اقدامات سے جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میںمدد ملے گی وہاں عوام کوبھی مختلف بیماریوںسے نجات حاصل ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں