شریف خاندان کو قوم کے لوٹے ہوئے روپے واپس کرنا ہوں گے، جمشید اقبال چیمہ

جمعہ دسمبر 12:38

شریف خاندان کو قوم کے لوٹے ہوئے روپے واپس کرنا ہوں گے، جمشید اقبال چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) شریف خاندان کو ملک و قوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے ہر حال میں واپس کرنا ہوں گے، شہباز شریف نے نئے پراپیگنڈے کیلئے مرکزی رہنمائوں کو لندن طلب کیا ہے جو وہاں سے ہدایات لے کر واپس آئیں گے، شہباز شریف لندن میں اپنے بیمار بھائی کی تیمار داری کی بجائے سیاست کرنے میں مصروف ہیں،ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے حلقہ این اے 127کے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرپشن کے خلاف جدوجہد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ماضی میں پیپلز پارٹی اورن لیگ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیتی رہیںلیکن آج یہ حقیقی معنوں میں احتساب کے اداروں کی پکڑ میں ہیں،انہوں نے کہا کہ کرپشن پر قابو پانا اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی وزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی اور اس کے بعد ملک خود بخو د خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، انہوں نے حلقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران سے رابطے کر لئے گئے ہیں اور جیسے جیسے وسائل میسر آئیں گے مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments