ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’پا نی کے تنا زعا ت پر عالمی جنگ ‘‘کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقاد

جمعہ 6 دسمبر 2019 19:23

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے پاکستان سینٹر فار لا ء اینڈ سو سا ئٹی کے با ہمی اشترا ک سے سٹی کیمپس میں اکیسویں صدی میں پا نی کے تنا زعات پر عا لمی جنگ کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا، سیمینار میں جسٹس جوادالحسن نے مہما ن خصو صی کے فرا ئض سر انجام دیئے جبکہ بیر سٹر ندرا عبد ا لمجید،ایڈووکیٹ فیصل نقوی، ایڈووکیٹ را فع عالم، سینئر کونسل بلا ل صو فی، ڈاکٹر قمر شاہد نے پاکستان میں پا نی کے بحران پر گفتگو کی اور اس مسئلے کے حل کیلئے تجا ویز بھی پیش کیں،اُ نہو ں نے پا نی کے انڈس وا ٹر معا ہدہ، سطح زمین اور زمینی مسا ئل سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر تفصیلی روشنی بھی ڈا لی، ویٹر نری یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے سیمینار میں کو آرڈینیٹر کے فرائض سر انجام دیئے،انڈس واٹر کمیشن، ایس جی اسی پاکستان،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سند ھ وا ٹر بورڈ، پنجاب یونیورسٹی کے انوا ئرنمنٹ ڈیپا رٹمنٹ کے نما ئند گان اور ویٹر نری یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور وکلا ء پر مشتمل شر کاء نے مو ضو ع سے متعلقہ مختلف معا ملات پر گفتگو کی اور اپنی اپنی آرا ء بھی پیش کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں