ریلوے میںجدید تقاضوں کے مطابق مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے ‘حبیب الرحمن

ریلوے کی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور پروفیشنل لوگوں سے بھی رہنمائی لینا پڑی تو ضرور لیں گے‘سیکرٹری/چیئرمین ریلوے

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمٰن گیلانی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز اعجاز احمد بریرو نے ریلوے کے مختلف شعبوں انفراسٹرکچر ، ٹریفک ، مکینیکل ، الیکٹریکل ، سگنلنگ، سکول ، کالجز سمیت دیگر شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمٰن گیلانی نے کہا کہ ریلوے میںجدید تقاضوں کے مطابق مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے اور چیلنجز کو بھی ساتھ ساتھ ایڈریس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اہداف کے تعین اور اُن پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہمیں اپنے ذہن کو ہمیشہ اوپن رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ریلوے کی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اور پروفیشنل لوگوں سے بھی رہنمائی لینا پڑی تو ضرور لیں گے۔

ہیومن ریسورسز میں بہتری لانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیاجائے۔ شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرمز سٹریٹیجی تیارکی جائے تاکہ ریلوے کو مزید فعال اور آمدن والا ادارہ بنایاجاسکے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو سمیت ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر فرخ تیمور غلزئی ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینیکل سلمان صادق کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں