توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری صنعت کو نوٹس جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری صنعت و تجارت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مسعود عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مدت ملازمت پوری کر چکاہوں لیکن ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے واجبات اور پنشن سے محروم ہوں۔فاضل عدالت سے رجوع کرنے پر درخواست داد رسی کیلئے سیکرٹری صنعت و تجارت بھجوائی گئی تاہم عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔ استدعا ہے کہ سیکرٹری صنعت و تجارت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں