ایل ڈی اے میں متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید نے تین افسروں کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹر سیپ کے طور پر کام کرنے والے حبان محمد سبحانی کو اکاؤنٹس موڈیول کی اضافی ذمہ داریاں دے دی ہیں۔ون ونڈو سیل پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جنید کا تبادلہ سیپ ڈائریکٹوریٹ میں کردیا ہے اور انہیں پراجیکٹ سسٹم موڈیول کیا اضافی ذمہ داریاں دے دی ہیں جبکہ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان افضل کا تبادلہ بھی سیپ ڈائریکٹوریٹ میں کردیاہی- دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز فارقلیط میر نے آٹھ افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹرز جنرل کیڈر محمد منشا بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو جبکہ محمد رشید کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں لگا دیا ہی- اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر)کنول قیوم کو ڈائریکٹوریٹ آف ایل ڈی اے سٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹائون پلاننگ ) طیب علی کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں تعینات کر دیا ہی- ا س کے علاوہ سسٹنٹ ڈائریکٹر فاطمہ طاہر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سے ریکارڈ مینجمنٹ ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز مرتضی اکمل کا تبادلہ ایڈمنسٹریشن سے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مختار کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون سے فور اورایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر ایاز چودھری کا تبادلہ ایڈمنسٹریشن میں کر کے انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلز لگا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں