کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے ‘راجہ بشارت

گرجا گھروں، تفریحی پارکوں، عدالتوں اور دیگراہم پبلک مقامات پر سکیورٹی سخت کی جائے

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئرراجہ بشارت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے اور بالخصوص گرجا گھروں، تفریحی پارکوں، عدالتوں اور دیگراہم پبلک مقامات پر سیکیورٹی سخت کی جائے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈرکے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر لاہوراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھی. اجلاس میں صوبہ بھرامن وامان کی عمومی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے چوبرجی دھماکے کی انکوائری رپورٹ پیش کی. وزیر قانون نے ہدایت کی کہ چوبرجی دھماکے میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں. انہوں نے کہا کہ جمعہ المبارک کے اجتماعات کے لیے بھی معمول کے سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مرحلے پر غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں