ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں، سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:00

ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں، سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی سرکاری ترجمان و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ہم باتیں نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے، گزشتہ حکومتوںمیںمحض چند شہروں پر ترقیاتی وسائل خرچ کئے گئے اور ترجیحات میں قومی ضروریات کاخیال نہیں رکھا گیا -ماضی کے حکمرانوں نے مخصوص ایجنڈے کے تحت پنجاب کے کئی شہروں کو ترقی سے محروم رکھا اورسابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام کے مسائل بڑھے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے آنے والے سالوں کے بجٹ میں ہر علاقے کی یکساں ترقی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے،جس کے تحت پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کی ترقی کے لئے متناسب وسائل فراہم کئے جائیںگے۔ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں۔ماضی میںقومی خزانے پر بے دردی سے ہاتھ صاف کئے گئے اور لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں