متروکہ وقف املاک بورڈ کا ننکانہ صاحب میں ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کا ننکانہ صاحب میں ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائیدادیںواگزار کروا لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ننکانہ زون وہاب گل نے ضلعی انتظامیہ و پولیس اور اپنے عملہ کے ہمراہ مانوالہ روڈ ،واربرٹن بائی پاس روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے ناجائزقابضین کی جانب سے کی گئی غیر قانونی تعمیرات گرا کر کروڑوں روپے مالیتی کی 16 قیمتی جائیدادیںواگزار کروا لیں،ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے قائم کیے گئے ٹرک اڈے کو بھی مسمار کرتے ہوئے پراپرٹی واگزار کروا لی گئی ۔

ایڈمنسٹریٹر وہاب گل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹرعامر احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ناجائز قابضین کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا ۔بورڈ ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ننکانہ صاحب میں 27کروڑ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی پراپرٹیز ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی ہیں ۔چیئرمین بورڈ نے کامیاب آپریشن پر ایڈمنسٹریٹر کے اس اقدام کی بھر پور الفاظ میں تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں