طلباو اساتذہ کا نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:54

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول‘ کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ ہائی سکول‘سیکٹرD-1 ٹائون شپ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے الوارث ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز‘ نادر آباد‘ بیدیاں روڈ‘لاہورامریکن گرائمر سکول‘ تاج باغ‘ لاہور ‘برائٹ ماڈل سکول‘لکھوڈیر لاہور اورگورنمنٹ ہائی سکول‘ پرائمری ونگ‘لکھوڈیر‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 389 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں