ڈی آئی جی آپریشنز کا شاد باغ اور نولکھا کے تھانوںکااچانک دورہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:58

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدنے تھانہ شاد باغ اور تھانہ نولکھاکااچانک دورہ کیا۔رائے بابر سعید نے سٹی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نولکھا کا بھی دورہ کیا۔متعلقہ ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،ڈولفن سکواڈ وپی آر یو ٹیمز انچارجز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

رائے بابر سعید نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او رومز،حوالات اور رپورٹنگ رومزسمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تھانوں میںلگے سی سی ٹی وی کیمروں،محرر ریکارڈ، صفائی کی صورتحال اور عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا۔رائے بابر سعید نے سٹی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن سکواڈ و پی آر یو افسران کو سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے موثر پٹرولنگ کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران و جوان کرائم کنٹرول،خوش اخلاقی اوربہترین پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کو اپنا طرہ امتیاز بنائیں۔ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مزید برآںایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے تھانہ چوہنگ کے دورہ کے دوران حوالات،رپورٹنگ روم اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ محمد نوید نے تھانوں کے ریکارڈ، عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نوید نے تھانہ کے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں