سوئی گیس ملتان کی بڑی کارروائی، غیر قانونی طور پر بچھایا جانے والا 1500 میٹر سے زائد پائپ اکھاڑ دیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:55

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ٹاسک فورس ڈسٹری بیوشن سوئی گیس ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ڈالا جانے والا 2 انچ قطر کا 1500 میٹر سے زائد پائپ اکھاڑ لیا ۔غیر قانونی پائپ لائن بچھانے میں ملوث مقامی ٹاؤٹ موقع سے فرار. تمام ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تحسین اللہ خان انچارج ٹاسک فورس تفصیل کے مطابق سوئی گیس ڈسٹری بیوشن ٹاسک فورس ملتان کو اطلاع ملی تھی کہ ملتان دنیا پور روڈ پر 135 دس آر جدید رحیمہ چوک کے مقام پر بروٹی والا میں محمد عاشق اور ماسٹر ارشاد نامی ٹاؤٹ نے لوگوں سے پانچ ہزار فی گھر اکٹھے کرکے غیر قانونی طور پر سوئی گیس کی نئی لائن ڈالنے کا کام شروع کیا ہوا ہے جس پر فوری طور پر سوئی گیس ٹاسک فورس کے انچارج تحسین اللہ خان نے باقی ملازمین جن میں شامل تھے فوری طور پر چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کیا اور موقع پر ڈالا جانے والا پائپ جو کہ - 1500 میٹر کے لگ بھگ تھا اکھاڑ کر اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ عاشق اور ماسٹر ارشاد نامی ٹاؤٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج ٹاسک فورس تحسین اللہ نے بتایا کہ یہ سارا پائپ بغیر منظوری کے ڈالا جا رہا تھا جس کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہ ہے کچھ مقامی لوگوں نے ہمیں بتایا ہے کہ انہوں نے ہم سے پیسے لے کر یہ غیر قانونی پائپ ڈالنے کا شروع کروایا تھا ہم ان 2 افراد جن میں عاشق اور ماسٹر ارشاد شامل ہیں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درخواست دے رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں